منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بابراعظم نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، روٹرڈیم (آن لائن، اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔جنوبی افریقن کرکٹر ہاشم آملہ کو 88 ون ڈے اننگز کھیل کر سب سے زیادہ 4473 رنز بنانے کا اعزاز

حاصل تھا جبکہ بابراعظم نے 88 ون ڈے اننگز کھیل کر 4516 رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔پاکستان ٹیم کے کپتان کو یہ اعزاز نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران حاصل ہوا۔ہاشم آملہ نے 88 اننگز میں 55.22 کے اوسط سے رنز بنائے جبکہ بابراعظم کے رنز بنانے کا اوسط 59.42 رہا۔دوسری جانب ہالینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس کو میزبان ہالینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ،پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 16 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ہالینڈ میں موجود ہے۔گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ٹیم سکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 اور تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔سیریز کے تینوں میچز ہیزل ویگ سٹیڈیم ،روٹر ڈیم میں کھیلے جائیں گے۔میزبان ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ، دوسرے میچ میں بھی اپنی عمدہ کھیل کی بدولت اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…