بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ پشاور ‘بھارتی موسیقاروں کا خراج عقیدت ، شہید بچوں کیلئے ایک گانا بنادیا

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) سانحہ پشاور کا غم اپنے دل میں بسائے بھارتی موسیقاروں نے گانا ریلیز کردیا ۔ بھارت کے نامور موسیقار سلیم مرچنٹ اور سلیمان مرچنٹ نے گذشتہ سال پشاور سانحہ میں شہید بچوں کیلئے ایک گانا بنایا ہے ۔ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے محروم ہوئے جن میں اکثریت بچوں کی تھی ۔ سلیم اور سلیمان نے ”خالی پن “ حال میں ریلیز کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں پر کتنا ظلم کیاجاتارہا ہے اور اگر اس دنیا سے تمام بچے ختم ہوگئے تو دنیا کتنی ویران اور خالی ہوجائیگی ۔ اپنے گانے کے حوالے سے سلیم کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پشاور سانحہ میں بچوں نے گولیوں سے بچنے کیلئے بینچوں کے نیچے پناہ لی تھی اور ہمارا گانا اسی واقعے پر بنایا گیا ہے ۔ اس سانحہ سے متاثر ہو کر دونوں موسیقاروں نے یہ گانا ریلیز کیا جس میں دنیا بھر کے بچوں پر ہونیوالے ظلم کیخلاف پیغام دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…