جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لمبے ٹیکسٹ میسج لکھنے کے بجائے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں

datetime 26  اگست‬‮  2015
Friends text messaging on cell phones together
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) اکثر اوقات ہمیں دوستوں کی طرف سے ایسے ٹیکسٹ میسج موصول ہوتے ہیں جن کا کوئی جواب ہم سے نہیں بن پاتا، ہم سوچتے رہ جاتے ہیں کہ ان کے میسج کا کیا جواب دیں۔ ایسے میں اگر کوئی اجنبی آپ سے کہے کہ جناب میں آپ کی طرف سے آپ کے اس دوست کے میسج کا جواب دیتا ہوں، تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟
جی ہاں! اب ٹیکسٹی (Textie) نامی ایک ویب سائٹ نے اس ایسے میسجز کا سامنا کرنے والوں کی مشکل آسان کر دی ہے۔ بس آپ کو اتنا کرنا ہے کہ جس میسج کا جواب آپ کی سمجھ میں نہ آ رہا ہو اسے اس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔ ویب سائٹ اپنے صارفین سے آپ کے میسج کا جواب طلب کرے گی۔ صارفین کی طرف سے دیئے گئے جوابات میں سے دیگر ویب سائٹ اراکین ووٹ کے ذریعے سب سے زیادہ موزوں جواب منتخب کریں گے اور وہ آپ کو بھیج دیاجائے گا۔
اس طرح آپ وہ جواب اپنے دوست کو بھیج کر اس مشکل سے نجات پا سکتے ہیں۔ویب سائٹ کے خالق کیم سنکلیئر نے برطانوی جریدے ڈیلی ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویب سائٹ کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو بعض میسجز کا جواب دینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔لیکن ویب سائٹ سے جواب طلب کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص فوری جواب چاہتا ہے تو اسے ویب سائٹ کو 0.99ڈالر ادا کرنے ہوں گے، اس طرح ویب سائٹ اس کے سوال کو فہرست میں سب سے اوپر رکھے گی اور اس کا جواب سب سے پہلے موصول ہو جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…