کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) ڈنمارک کے سائنسدانوں نے ایک لاکھ تیرہ ہزار افراد کا معائنہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ معدے کے کینسر سے بچنے کے لیے اسپرین مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ سپرین کا باقاعدہ استعمال شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے کیونکہ اسپرین کے زیادہ استعمال سے طبی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ معدے کے کینسر کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں تاہم نوے فیصد کیسز میں 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں اس کی تشخیص ہوئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں