ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

جاپانی سرمایہ کاروں کی وزیراعظم سے ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جاپانی سرمایہ کاروں کے وفد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف

سے جاپان کے بی ایس پی انوسٹمنٹ گروپ کے وفد، جس کی قیادت گروپ کے بانی تکاجی سوجی کر رہے تھے، نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔بی ایس پی انوسٹمنٹ گروپ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے جاپانی سرمایہ کاروں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، اور سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات جلد از جلداٹھانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے جاپانی سرمایہ کاری کو ملک کی تعمیر و ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے انتہائی خوش آئند قرار دیا، اور سرمایہ کاروں کو حکومت پاکستان کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر مزید کہا کہ جاپان، پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے،پاکستان مختلف شعبوں میں جاپان کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرسرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین، وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…