جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک ہفتے تک چلنے والی موبائل فون بیٹری تیار

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) موبائل فون کی بیٹری کے جلدی ختم ہوجانے کی شکایت عام ہے اور اس سلسلے میں کیے جانے والے تمام دعوے عموما دھرے رہ جاتے ہیں لیکن اب کم از کم آئی فون یوزرز کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ان کے لیے برطانیہ میں تیار کرلی گئی ہے ایک ایسی بیٹری جو ایک یا 2 دن نہیں بلکہ ایک ہفتے تک چلے گی اور خوب چلے گی۔ برطانوی کمپنی کی تیار کردہ بیٹری سے آئی فون کا استعمال کرنے والے لاکھوں افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی یہ بیٹری ہائیڈروجن اور آکسیجن سے مل کر توانائی پیدا کرتی ہے جو کئی دنوں تک فون کو آن رکھتی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ بیٹری نہ صرف لمبے عرصے تک چلے گی بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہے، بیٹری سائز میں انتہائی چھوٹی ہے اور موجودہ آئی فون 6 میں بھی بآسانی فٹ ہوسکے گی تاہم یہ بیٹری دیگر بیٹریوں سے کچھ مختلف اس طرح سے ہے کہ استعمال کے دوران بیٹری سے پانی کے بخارات خارج ہوتے ہیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خاصیت والی بیٹری اس سے قبل نہیں بنائی گئی جب کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بیٹری کا سائز ایسا ہے کہ وہ موجودہ چیز میں فٹ ہوجاتی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی لانے کی ضرورت نہیں ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…