کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویڑن کے ورسٹائل اداکار جمشید انصاری کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 10برس بیت چکے ہیں، تاہم وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دِلوں میں زندہ ہیں۔ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں 31دسمبر1945 کو جنم لینے والے جمشید انصاری 6برس کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ کراچی آئے ، جہاں سے گریجویشن کے بعد جمشید لندن چلے گئے۔ لندن میں رہائش کے دوران جمشید نے کچھ عرصہ بی بی سی میں کام کیا اور ٹی وی پروڈکشن کے سرٹیفکٹ کورس بھی کیے۔ لندن میں قیام کے دوران انہوں نے شوکت تھانوی کے لکھے ہوئے ڈرامے ’سنتا نہیں ہوں بات‘ پیش کیا۔ 1968میں واپس پاکستان لوٹنے پر پی ٹی وی میں کام شروع کیا، جہاں سے انہوں نے اپنے فنی کریئر کا باقاعدہ آغاز ڈرامہ ’جھروکے‘ سے کیا۔ اس عظیم اداکار نے تقریباً 200ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کا فنی کیریئر 40برسوں پر محیط ہے، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں انکل عرفی، گھوڑا گھاس کھاتا ہے، تنہائیاں، اَن کہی، جھروکے، دوسری عورت، زیر زبر پیش، منزلیں، بے وفائی اور ہمارے گھر میں اور اس کے گھر کے اندر شامل ہیں۔ ان کے کئی ڈائیلاگز زبان رد عام ہوئے، جن میں ’چکو ہے میرے پاس‘، ’قطعی نہیں‘، ’افشاں تم سمجھ نہیں رہی ہو‘ اور ’زور کس پر ہوا‘ ان میں سے چند ایک ہیں۔ انھوں نے ریڈیو پر طویل ترین عرصے تک چلنے والے پروگرام ’حامد میاں کے ہاں‘ میں صفدر کا یادگار کردار ادا کیا۔ مشہور اسٹیج ڈرامے ’بکرا قسطوں پر‘ میں بھی جمشید نے جاندار کردار ادا کیا۔ 2005میں برین ٹیومر کی تشخیص کے بعد اس مرض نے اِس تیزی سے اپنے پنجے جکڑے کہ جمشید انصاری کی بصارت جاتی رہی اور آخر 24اگست 2005کو اس بے مثال اداکار نے ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے منہ موڑ لیا۔
ورسٹائل اداکار جمشید انصاری کو مداحوں سے بچھڑے 10برس بیت گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی



















































