جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

سڑک سے کنکریٹ کے ٹکڑے ہٹانے پردبئی کے ولی عہد کا شہری کا شکریہ

datetime 1  اگست‬‮  2022 |

دبئی(این این آئی)دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں ایک ڈیلیوری بائیک ڈرائیور کو دبئی میں سڑک کے بیچوں بیچ کنکریٹ کی اینٹوں کے دو ٹکڑوں کو ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کلپ میں جسے انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر پوسٹ کیا، موٹرسائیکل سوار، جس نے ٹریفک لائٹ کا انتظار کرتے ہوئے سڑک پڑے کنکریٹ کے دو ٹکڑے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیے۔ اس کے بعد وہ واپس اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوا۔ اتنے میں اشارہ کھل گیا اور وہ وہاں سے چلا گیا۔الشیخ حمدان بن محمد نے موٹر سائیکل ڈرائیور کے اس اقدام کی تعریف کی اور لکھاکہ دبئی میں ایک اچھا کام قابل ستائش ہے۔ کیا کوئی اس شخص کے لیے میری رہ نمائی کر سکتا ہے؟۔بعد میں اعلان کرنے کے لییدو گھنٹے سے بھی کم وقت میں ڈرائیور کی شناخت ہو گئی۔ دبئی کے ولی عہد نے اس کی تصویر شائع کی، اور اس پر لکھا کہ اچھا آدمی مل گیا، شکریہ عبدالغفور، آپ ایک منفرد آدمی ہیں، ہم جلد ملیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…