جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

دل کے مریض کی جان بچانے والی جیکٹ تیار

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی کمپنی نے ٹھنڈک پیدا کرنے والی ایسی جیکٹ تیار کی ہے جس کے ہنگامی طور پر استعمال سے دل کے مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دل کے دورے میں ہنگامی طبی امداد مثلاً ڈی فلبریٹر ( کرنٹ پہنچانے والا نظام) کےساتھ اگر سرد جیکٹ کا بھی استعمال کیا جائے تو 20 فیصد مریضوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ برطانوی کمپنی نے ٹھنڈک پیدا کرنے والی ایسی جیکٹ تیار کی ہے جس میں کوئی تار یا الیکٹرونک آلات نصب نہیں، ربڑ کی گرم بوتلوں کی طرح اس میں ایک ٹیوب سے ٹھنڈا پانی بھرا جاتا ہے اور مریض کو جیکٹ پہنادی جاتی ہے اوراس کے اندر موجود کیمیکل پانی کو منفی 4 ڈگری تک ٹھنڈا کردیتے ہیں جسے مریض کے جسم پر پہنا دیا جاتا ہے۔
پولی یوریتھین سے تیار شدہ اس جیکٹ کو لندن اور برائٹن میراتھن میں آزمایا گیا تھا اور اس سے 3 افراد کی جانیں بچائی گئی تھیں۔ جیکٹ کو ایمبولینس میں رکھتے ہوئے ہارٹ اٹیک کےمریضوں کو راستے میں ہی بڑے نقصان سے بچایا جاسکتا ہے جب کہ عوامی اجتماعات، ایئرپورٹس اور میراتھن جیسے مقابلوں میں اس کے ذریعے جان بچانا ممکن ہے۔
سی اے ای آر ویسٹ نامی اس جیکٹ کے موجد ڈاکٹر رولی کوٹنگھم نے کہا کہ اگر اسے ڈی فلبریٹر کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کے بہت مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں اسے پھر اسے گرمی اور لو لگنے اور شدید چکر کی صورت میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم اپنے کیمیکل کی وجہ سے یہ صرف ایک مرتبہ استعمال ہوسکتی ہے اور اس کی قیمت 500 برطانوی پاو¿نڈ یا 80 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سر کو ٹھنڈا کرنے کے آلات بھی بنائے گئے جو مو¿ثر ثابت نہ ہوئے لیکن یہ جیکٹ دھڑ کو ٹھنڈا کرکے دماغ کے لیے آکیسجن کی ضرورت بھی کم کرتا ہے اور ہر 8 منٹ میں جسم کا درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ کم کردیتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…