بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پشاورتاکراچی ریلوے ٹریک اپ گریڈکرنے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پشاورسے کراچی تک ایم ایل(ون) ریلوے ٹریک ڈبل اور اپ گریڈ کرنے کے سلسلے میں ڈرافٹ فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جوآج (منگل کو) ریلوے حکام کو پیش کی جائے گی۔ڈرافٹ فزیبلٹی رپورٹ سی آر ای ای سی (چین)، نیسپاک اور پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے پریکس نے 4ماہ کی مدت میں تیارکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پشاورسے لاہورتک پرانے ٹریک کو اپ گریڈاور نیاٹریک بھی بچھایا جائے گا جبکہ لاہورسے کراچی تک دو رویہ ٹریک کو اپ گریڈ کیاجائے گا، اسی طرح کوٹری سے کراچی تک ایک اضافی ٹریک بچھایا جائے گا۔رپورٹ آج (منگل کو) پاکستان ریلوے کے سینئر جنرل منیجرکوپیش کی جائے گی جس کے بعدرپورٹ کا ٹیکنیکل بنیادوں پرجائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پشاور سے کراچی تک ریلوے ٹریک کی ڈبلنگ اور ٹریک کی اپ گریڈیشن کا باضابطہ آغاز2016 میں کردیا جائے گاجبکہ یہ منصوبہ 3 سے 5 سال میں مکمل کیاجائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی حکومت نے پشاور سے کراچی ایم ایل ون کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لیے35کروڑ روپے مختص کیے ہیں اور یہ فزیبلٹی رپورٹ پاکستان نے اپنے فنڈ سے تیارکرائی ہے۔ ذرائع نے کہاکہ ٹریک کی اپ گریڈیشن اور ڈبلنگ کے لیے ٹینڈرز میں پاکستانی کمپنیاں بھی حصہ لے سکیں گی۔ ذرائع نے مزیدبتایاکہ پشاورسے کراچی تک ٹریک کی اپ گریڈیشن اور ڈبلنگ سے ٹرینوں کی اسپیڈ بڑھ کر 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…