ممبئی (نیوز ڈیسک)جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست پر بالی ووڈڈائریکٹر کبیر خان کی فلم ’فینٹم‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی جس پر اب فلم کے ہیروسیف علی خان نے بھی اپنا موقف دیدیا۔
سیف علی خان نے کہاہے کہ ’بدقسمتی سے جو فلمیں پاکستانی بناتے ہیں ، ا±ن پر ہم ’انڈین ‘ پابندی لگادیتے ہیں اورکچھ فلمیں جو ہم بناتے ہیں ، وہ پابندی لگادیتے ہیں۔ ا±نہوں نے کہاکہ اگر اگر آپ پابندی سے بچناچاہتے ہیں توآپ کو ’ریس‘ کی طرز کی فلمیں بناناچاہیں جو زیادہ مناسب ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کئی سیاسی معاملات بہت حساس ہیں۔ سیف علی خان نے ایک مرتبہ پھر یہی بات دہرائی ہے کہ فلم پاکستان کے خلاف نہیں تھی ، فلم دہشتگردی سے متعلق ہے اور پاکستان میں بھی کچھ لوگ ہوں گے جو انڈیا کیخلاف ہیں لیکن ٹھیک ہے ، حتیٰ کہ ایجنٹ ونود بھی پاکستان کیخلاف نہیں تھی اور اس پر بھی پابندی لگادی گئی۔
پاکستان میں فلم پر پابندی لگنے کے بعد سیف علی خان کا موقف بھی سامنے آگیا
23
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں