بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

مون سون بارشوں کا موجودہ سپیل کب تک جاری رہے گا؟ محمکہ موسمیات نے تازہ ترین پیشگوئی کر دی

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(آئی این پی)محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق مون سون ہواں کا حالیہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے تک مزید جاری رہ سکتا ہے اور ہفتے کے آخر تک اس میں مزید شدت آسکتی ہے. جسکے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں 5 جولائی رات تا 7 جولائی صبح

آندھی/تیز ہواں /بوندا باندی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے وفاقی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، جی بی ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے، پی آئی ڈی اور انکے ماتحت محکموں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ بارشوں کے اس سلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو بالخصوص ہدایات جاری کی ہیں کہ برساتی نالوں /آبی گذر گاہوں میں ڈوبنے کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت و فعال اقدامات /نگرانی کی جائے۔ مزید برآں فوری ریسپانس کے لیے ایمرجنسی سروس کے عملہ اور مشینری خاص کر اربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان اور کے پی کے چند علاقوں میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے گلاف، دریاں و نالوں میں طغیانی کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا جسکے باعث پی ڈی ایم اے کے پی کے اور جی بی ڈی ایم اے کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…