اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)نادرا نے بیرونِ ملک موجود پاکستانیوں، خصوصاً برطانیہ میں رہنے والے شہریوں، کو جعلی ویب سائٹس کے ذریعے کی جانے والی دھوکہ دہی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ادارے کے مطابق ایک غیر قانونی ویب سائٹ “نادرا کارڈ سینٹر” کے نام سے سادہ لوح افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔
جعلی ویب سائٹ nadra.cardcentre.co.uk نادرا کا نام استعمال کر کے شہریوں سے رقم بٹورنے میں ملوث ہے۔نادرا کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ CNIC، NICOP اور روزگار سے متعلق جھوٹے دعوے کرتی ہے، جبکہ حقیقت میں ان سروسز کا نادرا سے کوئی تعلق نہیں۔ اس پلیٹ فارم پر دی گئی تمام معلومات غلط اور گمراہ کن ہیں۔نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ صرف ادارے کی آفیشل ویب سائٹس اور مستند ذرائع کا استعمال کریں تاکہ کسی بھی فراڈ سے محفوظ رہیں۔









































