اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔آئی سی سی کے بیان کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔
انہیں لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ان کے ڈسپلن ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔میچ کے دوران 21ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم نے غصے میں آکر بیٹ اسٹمپس پر مارا تھا، جسے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے چارجز مان لیے ہیں۔









































