اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)مقامی بینکوں نے اکتوبر 2025 کے دوران گاڑیوں کی خریداری کے لیے دیے جانے والے قرضوں میں ماہانہ اور سالانہ دونوں بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اکتوبر کے اختتام پر آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم 315 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
یہ رقم گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 33.7 فیصد زیادہ ہے، جب آٹو لونز کا حجم 236 ارب روپے تھا۔ماہانہ بنیاد پر بھی نمو دیکھی گئی ہے۔ ستمبر 2025 کے آخر میں گاڑیوں کے لیے جاری کردہ قرضوں کی مالیت 305 ارب روپے تھی، جو اکتوبر میں بڑھ کر 315 ارب روپے تک پہنچ گئی، یعنی 3.5 فیصد اضافہ۔اعداد و شمار کے مطابق آٹو فنانسنگ کی طلب میں مستقل بہتری دیکھنے میں آرہی ہے، جس کے سبب بینکوں کے آٹو لون پورٹ فولیو میں بھی نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔









































