منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفات کےبعدجائیدادکی ملکیت، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق اہم مقدمے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وراثت عورتوں کا وہ حق ہے جسے خدا نے مقرر کیا ہے، لہٰذا خواتین کو وراثت سے محروم کرنا نہ صرف آئین بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی صریح خلاف ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کی وفات کے فوراً بعد اس کی ملکیت قانونی طور پر اس کے ورثاء کو منتقل ہو جاتی ہے۔یہ فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاری کیا، جو سات صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے استعفے سے پہلے تحریر کیا تھا۔

عدالت نے وراثتی حق میں بلاجواز تاخیر کرنے پر درخواست گزار عابد حسین پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ساتھ ہی سندھ ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ بھی برقرار رکھا ہے جس میں عابد حسین کی اپیل مسترد کی گئی تھی۔فیصلے کے مطابق جرمانے کی رقم سات دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے گی، جسے بعد میں ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ عابد حسین جائیداد کو بطور تحفہ ملنے کا دعویٰ ثابت کرنے میں ناکام رہا۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو ان کا حقِ وراثت کسی ڈر، دھمکی یا غیر ضروری قانونی پیچیدگی کے بغیر مہیا کیا جائے، اور ایسے افراد کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے جو خواتین کو حقِ وراثت سے محروم کرنے کی کوشش کریں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…