اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — اداکار فیروز خان کی سابقہ بیوی علیزے سلطان اور موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی، جس نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
انسٹاگرام پر فیروز خان کی ایک تازہ پوسٹ پر علیزے سلطان نے کمنٹ کرتے ہوئے اپنے بچوں کے لیے سرمائی ملبوسات اور اسکول یونیفارم بھجوانے کی درخواست کی۔ علیزے کے اس پیغام نے فوراً ہی سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔
ان کے اس تبصرے پر فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب نے سخت ردعمل دیتے ہوئے جواب دیا کہ اس طرح کے معاملات عوامی پلیٹ فارم پر زیرِ بحث نہیں لائے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ علیزے کے اس طرزِ عمل نے فیروز خان کو پہلے ہی ذہنی طور پر بہت نقصان پہنچایا ہے، لہٰذا اب ان کی فیملی کو پریشان کرنا بند کیا جائے۔
ڈاکٹر زینب نے مزید لکھا کہ علیزے کو نہ تو اس طرح کے کمنٹس کرنے کا حق ہے اور نہ ہی فیروز خان سے مختلف نمبرز کے ذریعے رابطہ کرنے کا۔ ان کے مطابق علیزے کو چاہیے کہ ذاتی باتوں کو عوامی سطح پر لانے کے بجائے انہیں اپنے تک محدود رکھیں۔
ڈاکٹر زینب کے اس ردعمل کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس بحث پر اپنی رائے دے رہی ہے اور معاملہ مسلسل زیرِ گفتگو ہے۔
فیروز خان کی پوسٹ پر سابقہ اور موجودہ اہلیہ لڑ پڑیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں















































