اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)عالمی اور ملکی بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا فی اونس 70 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 13 ڈالر تک نیچے آگیا۔
عالمی نرخوں میں اس گراوٹ کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی اور نیا ریٹ 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے مقرر کیا گیا۔اسی طرح دس گرام سونا بھی 6 ہزار 2 روپے سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہوگئی۔















































