واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی ریاست ورجینیا کی ایک خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اپنے لاٹری کے نمبر منتخب کر کے لاٹری میں نہ صرف کامیابی حاصل کرلی بلکہ اس نے یہ رقم عطیہ بھی کردی۔بیوہ کینی ایڈورڈز، جو ورجینیا میں رہتی ہیں۔ اس نے 8 ستمبر کو منعقدہ قرعہ اندازی میں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیتیں۔
جس لاٹری میں انہوں نے کامیابی حاصل کی وہ پاور بال کے نام سے مشہور ہے۔ ایک امریکی لاٹری جس میں امیدوار عام طور پر پانچ نمبر منتخب کرتے ہیں اور ایک اضافی نمبر پاور بال کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔ اگر منتخب کردہ نمبر قرعہ اندازی کے نمبرز سے میل کھائیں تو بڑی رقم جیتتے ہیں۔



























