اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ اور مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ دونوں شخصیات اپنے ماضی کے تنازعات کے باعث پہلے ہی خبروں میں ہیں۔
رجب بٹ پاکستان میں متعدد قانونی مقدمات کے بعد برطانیہ منتقل ہوچکے ہیں، جبکہ سامعہ حجاب دبئی میں مقیم ہیں اور اپنے سابق منگیتر کے خلاف اغوا کے مقدمے کے بعد شہرت حاصل کر چکی ہیں۔
حال ہی میں سامعہ حجاب نے اپنے لباس پر تنقید کے جواب میں ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ عوامی رویّوں کے باعث ان کے لباس وقت کے ساتھ مختصر ہوئے۔ انہوں نے رجب بٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے عوام نے انہیں سپورٹ نہیں کیا، اسی طرح ان کے ساتھ بھی یہی رویّہ اختیار کیا جا رہا ہے۔
اسی تناظر میں دونوں نے ٹک ٹاک پر ایک مشترکہ ویڈیو بنائی، جس میں رجب بٹ نے سامعہ حجاب کے جسم سے متعلق نامناسب تبصرے کیے، جن کا سامعہ نے بھی ہنستے ہوئے جواب دیا۔ رجب بٹ نے کہا کہ سامعہ کا جسم بہت خوبصورت ہے۔ جس پر سامعہ نے جواب میں کہا کہ ان کا پیٹ باہر نکلا ہوا ہے اور انہیں اسے کم کرنے کے لیے جم جانا پڑے گا۔














































