پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں چین کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو کے دفاتر پرچھاپے، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی )بھارت میں حکام نے چین کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو کے دفاتر پر منی لانڈرنگ کے شبے میں چھاپا مارکارروائیاں کی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں تفتیش کاروں کے درجنوں دفاتر پر چھاپے مارنے کی اطلاعات کے بعد وہ حکام کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔اس سال کے اوائل میں شیئومی اور ہواوے کے خلاف اسی

طرح کی چھاپا مارکارروائیاں کی گئی تھیں اور اب ویوو بھارت کی تفتیشی ایجنسیوں کی جانچ پڑتال کا سامنا کرنے والی چین کی ایک اور ٹیک کمپنی بن گئی ہے۔ویوو کے ترجمان نے تصدیق کی کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی بھارت کی مالیاتی جرائم سے نمٹنے کی ذمہ دار ایجنسی نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں اور کمپنی کی بعض املاک ضبط کرلی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ویوو حکام کے ساتھ تعاون کررہی ہے تاکہ انھیں تمام مطلوبہ معلومات فراہم کی جا سکیں۔ہم قوانین سے مکمل مطابقت کے لیے پرعزم ہیں۔ٹیک ریسرچ فرم کانٹرپوائنٹ کے اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ ویوو بجٹ ہینڈ سیٹوں میں مہارت رکھتی ہے اوراس نے گذشتہ سال تک بھارت کی مسابقتی اسمارٹ فون مارکیٹ کا 15 فی صد حصہ تیارکیا تھا۔انڈین پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جیسے کھیلوں کے مشہورمقابلوں کی کثیرسالہ کفالت نے بھارت میں گھریلو نام بننے میں مدد دی ہے۔ ویوو کے برانڈ نے 2012 میں بھارتی مارکیٹ میں قدم رکھاتھا اور اس نے بہت جلد اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنا نام اور مقام بنا لیاتھا۔

ویوو کی اصل کمپنی بی بی کے الیکٹرانکس بھی حریف برانڈ اوپو کی مالک ہے جوون پلس اور رئیل می اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس فروخت کرتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ویووکمپنی پانچ کروڑ ڈیوائسز تیارکرتی ہے اور دارالحکومت نئی دہلی کے قریب ایک فیکٹری میں 10,000 ہندوستانی ملازمت کررہے ہیں۔بھارت چین کے بعد اسمارٹ فون صارفین کا دوسرا بڑا گھر ہے۔کانٹر پوائنٹ کے مطابق 2021 میں اس کی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سالانہ 27 فی صد اضافہ ہوا اور سالانہ فروخت 16کروڑ 90 لاکھ یونٹ سے تجاوزکرگئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…