جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فرح خان عرف گوگی نے صوبائی وزرا کے خلاف اہم اعلان کر دیا

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق خاتونِ اول کی سہیلی فرخ خان نے پنجاب کے صوبائی وزرا عطا تارڑ اور ملک احمد خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرح خان نے صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس میں عائد الزامات کو من گھڑت اور

جھوٹا قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ عطا تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔فرحت شہزادی کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ عطا تارڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی سول عدالت میں دائر کیا جا رہا ہے کیونکہ صوبائی وزرا نے جس پلاٹ سے متعلق الزام لگایا جا رہا اسے قانونی تقاضے پورے کر کے خریدا گیا۔اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے فرحت شہزادی کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کمپنی کا نام لیا جا رہا ہے وہ ایس ای سی پی میں 26 نومبر 2020 سے رجسٹرڈ اور فرح خان اور ان کی والدہ بشرا خان اس کے شئیر ہولڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس پلاٹ کا الزام لگایا جا رہا ہے اس کی صرف 1 قسط ہی ادا کی گئی ہے، اس پلاٹ کی ابھی عارضی آلاٹمنٹ ہوئی ہے، اگر کوئی بے ضابطگی ہوئی بھی ہے تو پلاٹ کینسل ہو سکتا ہے۔اظہر صدیق ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ فرحت شہزادی کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جارہی ہے اور مقدمے میں بھی ان ہی دفعات کو شامل کیا گیا جبکہ ایف آئی آر اب تک فراہم نہیں کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جس پلاٹ کا الزام لگایا گیا اس پر حکم امتناعی آنے کے بعد کوئی قسط تاحال آدا نہیں کی گئی اور یہ اراضی ابھی تک فرح خان کی ملکیت میں نہیں آئی، درخواست کی فیس 31 ہزار جبکہ ابتدائی طور پر 2 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار جمع کروائے گئے، قیہ 8 اقساط تھیں جو ہر 3 ماہ بعد جمع کروانا تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ کی مالیت 8 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، تین ماہ بعد قسط 77 لاکھ 85 ہزار ہے، جس میں سے صرف 1 قسط فروری میں 77 لاکھ 81 ہزار 150 روپے ادا کی گئی، اس کے بعد عدالتی معاملہ آیا تو اقساط کو روک لیا گیا تھا۔اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ اس معاملے سے عمران خان اور سابقہ خاتون اول بشری بی بی کا کوئی تعلق نہیں ہے، یہ سارا معاملہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کو بدنام کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…