جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بروقت کارروائی،آسٹریلوی سیاح کی جان بچالی گئی

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بروقت کارروائی کے باعث آسٹریلوی سیاح کی جان بچالی گئی، امدادی ٹیم نے فوری طور پرہسپتال پہنچایا ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار غیرملکی سیاح کوٹ ادو کے راستے میں سفر پر تھا کہ اس کے ساتھ ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔غیرملکی سیاح موٹر سائیکل پرملتان سے کوئٹہ جارہا تھا کہ کوٹ ادو کے قریب نامعلوم ٹرک کی زد میں آگیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔غیرملکی سیاح نے اپنے پاس موجود خصوصی ڈیوائس کا ایمرجنسی بٹن دبا کر متعلقہ ادارے تک پیغام پہنچایا۔ ایمرجنسی کوڈ کے ذریعے امریکا میں موجود انٹرنیشنل ریسکیو سینٹر نے سی ایاے سے رابطہ کیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی انٹرنیشنل ریسکیو سے موصول ہونے والے کوڈ کی مدد سے غیرملکی سیاح کو ڈھونڈا جو کوٹ ادو کینال روڈ پر زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پولیس اور ریسکیو 1122کو سیاح کی لوکیشن فراہم کی، بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے آسٹریلوی سیاح کو ٹی ایچ کیواسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…