اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریگولر تھانہ میں خاتون ایس ایچ او تعینات

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں،وطن عزیز پاکستان کے اداروں میں خواتین اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر

رہی ہیں، خواتین کی قابلیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ آئی جی بلوچستان نے مزید کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنی قابلیت کو اجاگر کر رہی ہیں، بلوچستان پولیس میں بھی خواتین کو بلا خوف وخطر ایسا ماحول دینا ہماری اولین ترجیح ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی سے ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ سید فدا حسن نے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کے وڑن کے مطابق سب انسپکٹر ثوبیہ خانم کو ریگولر تھانہ کینٹ کوئٹہ میں بحیثیت ایس او تعینات کر دیا ہے۔ ثوبیہ خانم بلوچستان کی تاریخ میں کسی بھی ریگولر تھانہ کی پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں۔ ثوبیہ خانم نے آئی جی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے بہت بڑی زمہ داری دی ہے جسے قبول کرتے ہوئے ادارے اور وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے بلوچستان پولیس کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہم قوم کی بیٹاں ، بہنیں اور مائیں ہیں۔ بلوچستان پولیس میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی، فرائض کی ادائیگی میں جان بھی دینا پڑی تو دریغ نہیں کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…