اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

شمسی توانائی سے میلوں چلنے والی گاڑی مارکیٹ میں آنے کو تیار

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)آرام دہ اور سستے سفر کے حصول کے لئے دنیا بھر میں انسانوں نے نت نئے طریقے ڈھونڈے اور ایجادات کیں۔ ایندھن کے بعد الیکٹرک گاڑیوں نے لوگوں کی بہت حد تک مشکلات اور خرچے کم کئے لیکن اب اسے مزید آسان کرنے کے لئے

شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کی ایک کمپنی لائٹ ایئر 150 ملین یورو کی سرمایہ کاری کے تحت لائٹ ایئر او نامی گاڑی متعارف کرا رہی ہے۔اس گاڑی میں لگے سولر پینلز دوران سفر اور کھڑی ہوئی گاڑی کی بیٹری کو بھی چارج کریں گے۔ جس سے گاڑی کو 70 کلومیٹر تک چلایا جاسکتا ہے۔اس جدید گاڑی سے متعلق سامنے آنے والی مزید تفصیلات کے مطابق جن ملکوں میں دھوپ زیادہ ہوتی ہے وہاں یہ گاڑی سورج کی مدد سے 7 ماہ تک ازخود چارج ہوکر صارف کو سہولت فراہم کرسکتی ہے جبکہ موسم ابرآلود ہونے کی صورت میں گاڑی کو عام الیکٹرک کار کی طرح چارج کرنا ہوگا۔رپورٹس کے مطابق گاڑی توانائی کم سے کم استعمال کرے اس لئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اس میں لگنے والی الیکٹرک موٹرز اور اندرونی حصوں میں لگنے والی چیزوں کا وزن کم سے کم ہو۔رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں لانچنگ کے وقت اس گاڑی کی قیمت 30 ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔ آرام دہ اور سستے سفر کے حصول کے لئے دنیا بھر میں انسانوں نے نت نئے طریقے ڈھونڈے اور ایجادات کیں۔ ایندھن کے بعد الیکٹرک گاڑیوں نے لوگوں کی بہت حد تک مشکلات اور خرچے کم کئے لیکن اب اسے مزید آسان کرنے کے لئے شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…