جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فرح خان اور احسن جمیل گجر کیساتھ وزیراعظم ہائوس بنی گالہ کے رہائشی جیسا سلوک،سپیشل برانچ کے ریکارڈ نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس بنی گالہ کے رہائشی‘ جیسا سلوک کئے جانے کا انکشاف۔قابل اعتماد ذرائع جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں قائم 44 ماہ کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا نے شیئر کیا کہ فرح خان عرف ʼ’گوگی‘ اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پی ایم ہاؤس بنی گالہ آنے والوں کے اسپیشل

برانچ کے ریکارڈ میں نہیں پائے گئے۔وزارت داخلہ نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا کہ سیکورٹی ایس او پیز پر عمل کیوں نہیں کیا گیا اور فرح خان اور ان کے شوہر کے دوروں کو اسپیشل برانچ آئی سی ٹی کے رجسٹر میں درج کیوں نہیں کیا گیا۔روزنامہ جنگ میں قاسم عباسی کی شائع خبر کے مطابق معاملے سے واقف باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ انکوائری کے دوران اسپیشل برانچ کے اہلکار، جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں ڈیوٹی سرانجام دی، نے اپنے سینئرز کو بتایا کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر بنی گالہ پی ایم ہاؤس میں اکثر آتے تھے۔تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوڑے کا داخلہ کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا جیسا کہ اسپیشل برانچ کو ہدایت تھی کہ جوڑے کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس کے رہائشی‘ جیسا سلوک کیا جائے کیونکہ وہ خاندان کا حصہ ہیں۔اسپیشل برانچ اسلام آباد پولیس کے باخبر ذرائع نے  بتایا کہ اسی لیے ان کے پی ایم ہاؤس بنی گالہ سے داخلے اور باہر نکلنے کو کبھی دستاویز نہیں کیا گیا۔شہباز گل اور فواد چوہدری سے اس معاملےپر ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی کا ایک اہم عنصر یہ ہے کہ اسلام آباد پولیس کی اسپیشل برانچ وزیراعظم ہاؤس کے اندر اور باہر تمام نجی اور سرکاری مہمانوں کے داخلے اور باہر جانے کو کنٹرول کرتی ہے۔وزیراعظم ہاؤس آنے والے تمام افراد کا مکمل ریکارڈ رکھنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس کا عملہ انٹری گیٹ پر آنے والے ہر آنے والے کی گاڑی کے نمبر کے ساتھ رجسٹر میں اندراج کرواتے ہیں۔ یہ پالیسی دورہ کرنے والے تمام وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سیاست دانوں، سرکاری افسران اور نجی افراد پر لاگو ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…