پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک پارلیمنٹ کے دروازے پر چڑھ گئیں،ہاتھ اور پاؤں زخمی

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک پارلیمنٹ کے دروازے پر چڑھ گئیں،ہاتھ اور پاؤں زخمی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، عالیہ حمزہ ملک پارلیمنٹ کے دروازے پر چڑھ گئیں،

عالیہ حمزہ کے پاؤں اور ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین ارکان اسمبلی احتجاج کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں جہاں عالیہ حمزہ، کنول شوزب،

ملیکہ بخاری کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی خواتین نے مظاہرہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے احتجاج سے پولیس اور انتظامیہ بے خبر رہی۔

پی ٹی آئی کی خواتین اراکین پارلیمنٹ گیٹ نمبر ایک سے پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں، پی ٹی آئی کی خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،

خواتین اراکین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ایم این اے عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کرنے آئے تھے،

ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے دھکے دئیے۔عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ استعفے دے چکے ہیں،احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کرنے آئے تھے، ہمارے استعفے کی تصدیق اسپیکر قومی اسمبلی نے کر دی تھی، ہماری آواز کو دبا نہیں سکتے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…