ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

گلوکار کے کے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید انکشافات

datetime 5  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکار کرشنا کمار کناتھ کی موت شدید کارڈیوجینک پلمونری ایڈیما کے باعث ہائپوکسیا کے نتیجے میں ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ اْن کا دل اتنا آکسیجن والا خون پمپ نہیں کر رہا تھا جس کی اْنہیں ضرورت تھی۔

گلوکار کرشنا کمار کناتھ، جو کے کے کہ نام سے مشہور ہیں، منگل 31 مئی کو کولکتہ میں پرفارم کرنے کے بعد دْنیا سے کوچ کر گئے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو پرفارمنس کے چند گھنٹے بعد ہی دل کا دورہ پڑا۔کولکتہ پولیس نے گزشتہ روز گلوکار کے کے کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی، ذرائع کے مطابق کے کے کو کنسرٹ سے پہلے بازوؤں میں درد تھا اور ان کی توانائی کم تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوکار کی موت ایکیوٹ کارڈیوجینک پلمونری ایڈیما کے بعد ہائپوکسیا کے اثرات کے بعد واقع ہوئی ہے، جو دل کی پیتھولوجیکل حالت کی وجہ سے ہوئی ہے، جو سبارکنائیڈ ہیمرج سے منسلک ہے۔ہائپوکسیا اس وقت ہوتا ہے جب ٹشوز میں کافی آکسیجن دستیاب نہیں ہوتی ہے، یہ ٹشوز تک آکسیجن کی ناکافی ترسیل، خون کی کم فراہمی یا خون میں آکسیجن کی کم مقدار کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔اس سے قبل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ اْن کے دل کے گِرد چربی کی تہہ تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…