بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے، نوازشریف کی زبیرطفیل سے گفتگو

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیرخزانہ کی حیثیت سے شوکت ترین نے پیٹرول،گیس اور بجلی کے نرخ بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط کئے تھے اور انہوں نے یہ معاہدہ پاکستان کے وزیرخزانہ کی

حیثیت سے کیا تھاجس پر عمل کرنالازم تھا ، ملک دیوالیہ نہیں ہوگا اورمسلم لیگ(ن) اورکولیشن پارٹنرز کی حکومت مشکلات پر چندمہینوں میں قابو پالے گی۔سابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار لندن میں اپنے آفس میں یونائٹیڈ بزنس گرو(یو بی جی)کے صدر اور فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیرطفیل سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔اس موقع پر سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار،وفاقی وزراء سعد رفیق ،جاوید لطیف اوردیگر بھی موجود تھے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ اس وقت معاشی صورتحال یقیناً مشکلات سے دوچار ہے اورپیٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی کیونکہ یہ مسائل تحریک انصاف کی حکومت کے پیدا کردہ ہیں،احساس ہے کہ لوگوں کو تکلیف ہے،شبہاز شریف کوکچھ وقت ماہ دیں تو وہ ضرور مسئلہ حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی،گیس،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا حکومت کی مجبوری تھی لیکن شہبازشریف اور انکے وزراء ہر ممکن طور پر لوگوں کی زندگی میں سہولت اور آسانیاں مہیا کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ عوام کو ہرممکن سہولت دے لیکن آنے والے 6ماہ ملک کیلئے کافی سخت ہونگے کیونکہ انرجی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں جس کے اثرات زندگی کے تمام شعبوں پر پڑیں۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے

باوجودبجلی،پیٹڑول اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں جس کا سامنا موجودہ حکومت کو کرنا پڑ رہا ہے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدرزبیرطفیل نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت خراب ہے،لوگ اور بالخصوص کاروباری طبقہ مسائل میں گھرا ہوا ہے،غریب کی زندگی مشکلات میں گھری ہوئی ہے جبکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر نہیں ہیں۔انہوں نے میاںنوازشریف سے کہا کہ ایسی پالیسیاں دی جائیں جس سے ملک میں صنعتکاری کا عمل تیز ہو،روز گار کے مواقع پیدا ہوں اور ایکسپورٹ کو بڑھایا جاسکے، امپورٹ میں کمی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں اور جواشیاء ملک میں تیار ہوتی ہیںانکی درآمد پر ڈیوٹیاں مزید بڑھائی جائیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…