پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

اتحادی حکومت بھی تحریک انصاف کےنقش قدم پر وفاقی وزیر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

datetime 30  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔ خط میں خورشید شاہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمریوں کی منظوری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لینا تحریک انصاف کی پالیسی تھی‘تحریک انصاف وزارتوں کی سمری پر سیر حاصل گفتگو سے اجتناب کرتی تھی۔

موجودہ حکومت کو اس روش کو ترک کرنا چاہیے‘ایک ماہ میں کابینہ اجلاسوں میں زیر بحث معاملات کو سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوریوں سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر سرکولیشن کے ذریعے سمریوں کی منظوری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لینا تحریک انصاف کی پالیسی تھی۔ خط میں لکھا گیا کہ تحریک انصاف وزارتوں کی سمری پر سیر حاصل گفتگو سے اجتناب کرتی تھی، موجودہ حکومت کو اس روش کو ترک کرنا چاہیے۔ خورشید شاہ نے خط میں لکھا کہ پچھلے ایک ماہ میں کابینہ کے اجلاسوں میں زیر بحث آنے والے معاملات کو سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظورکیا جا رہا ہے، اس طرح کی منظوریوں سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔انکا کہنا ہے کہ میری تجویز ہے کہ آئندہ محکموں کی طرف سے بھیجی جانے والی سمریاں کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ خط میں مزید لکھا گیا کہ منظوری سے قبل مسائل کے فوائد اور نقصانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…