منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ ہوگیا

datetime 19  مئی‬‮  2022 |

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)آئی ایم ایف سے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک دوحا پہنچ چکے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ابھی تکنیکی سطح کے مذاکرات ہیں جو 23 مئی تک جاری رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کیلئے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے کہا ہے کہ پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت موجودہ معاشی مشکلات کو سمجھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ متوسط اور کم آمدنی گروپوں پر افراط زر کے اثرات کو کم کرنے کیساتھ سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی صورتحال کو بری طرح متاثر کرنے والے چند عوامل حکومت کے قابو سے باہر ہیں، سپلائی شاکس، کموڈٹی سپر سائیکل اور روس یوکرین تنازعہ بڑے مسائل ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ ان عوامل کی وجہ سے اجناس کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں، یہ عوامل کرنٹ اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ڈال رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت کمزور طبقوں کی حفاظت کرتے ہوئے معیشت پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسائل حل کرکے مالیاتی خسارے کو ختم اور پائیدار ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کے لئے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر مشن چیف کا شکریہ ادا کیا۔دونوں فریقوں نے جائزے کو کامیابی سے مکمل کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…