اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی نالائقی اور کرپشن K2کے پہاڑ ہیں ، احسن اقبال

datetime 8  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس نہ ایسی ویڈیوز ہیں نہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں لیکن ہمارے پاس عمران خان کی حکومتی کارکردگی کا ریکارڈ بہت ہے۔ ہم ایسی سیاست کو گھٹیا

اور تھرڈ ڈگری کی سیاست سمجھتے ہیں، عمران خان کی نالائقی اور کرپشن K2کے پہاڑ ہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں، عمران خان یا کسی وزیر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو اور ثبوت ہوں تو یہ جیل جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف نے مسجد نبوی ﷺ میں جو ہلڑ بازی کی اس پر سر شرم سے جھک گیا، اس واقعے کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے سختیاں شروع ہو گئی ہیں۔عمران خان کی جانب سے بیرونی سازش کے الزامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لیٹر گیٹ سے متعلق انکوائری شفافیت سے قوم کے سامنے پیش کی جائے گی، حکومت انکوائری کمیشن بنا سکتی ہے، جوڈیشل کمیشن حکومت کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، چیف جسٹس کو پہلے ہی خط جا چکا ہے، اگر وہ سمجھتے ہیں تو کمیشن قائم کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…