ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران کا حکومتی کارڈ بہت ہے، کوئی ویڈیو ہے نہ ایسا ارادہ رکھتے ہیں، احسن اقبال

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس نہ ایسی ویڈیوز ہیں نہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں لیکن ہمارے پاس عمران خان کی حکومتی کارکردگی کا ریکارڈ بہت ہے۔ ہم ایسی سیاست کو گھٹیا اور تھرڈ ڈگری کی سیاست سمجھتے ہیں۔

عمران خان کی نالائقی اور کرپشن K2کے پہاڑ ہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں، عمران خان یا کسی وزیر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو اور ثبوت ہوں تو یہ جیل جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف نے مسجد نبوی ۖ میں جو ہلڑ بازی کی اس پر سر شرم سے جھک گیا، اس واقعے کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے سختیاں شروع ہو گئی ہیں۔عمران خان کی جانب سے بیرونی سازش کے الزامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لیٹر گیٹ سے متعلق انکوائری شفافیت سے قوم کے سامنے پیش کی جائے گی، حکومت انکوائری کمیشن بنا سکتی ہے، جوڈیشل کمیشن حکومت کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، چیف جسٹس کو پہلے ہی خط جا چکا ہے، اگر وہ سمجھتے ہیں تو کمیشن قائم کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…