مکہ مکرمہ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت حاصل کرلی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں
عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔بابر اعظم کو اس رمضان میں عمرہ کے دوران غلاف کعبہ کی تیاری کا حصہ بننے کا بھی موقع ملا۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں اْنہیں غلاف کعبہ کو تیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔صارفین کی جانب سے بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیادوسری جانب بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں بابراعظم عمرے کی ادائیگی کے لیے مذہبی تعلیمات کے مطابق گنجے ہوئے اور احرام باندھے نظر آرہے ہیں۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی، میری خوش قسمتی دیکھو کہ مہمانِ حرم ٹھہرا۔