اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ ‘ہمسفر’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہمسفر ڈرامے میں وہ اتنا روئی تھیں کہ اس کے بعد انہیں کسی بھی ڈرامے میں رونا نہیں آتا اور اب انہیں گلیسرین کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آئٹم سانگ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ماہرہ خان نے نجی ٹی وی شو میں انٹرویو کے دوران اپنی بالی وڈ فلم ’رئیس‘، اپنی میک آپ ٹیم اور پاکستانی سنیما کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو پاکستانی اداکارہ ہونے کی حیثیت سے خوش قسمت سمجھتی ہیں کیونکہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کسی آئٹم سانگ کرنے کی ضرورت نہیں، آپ جتنے کپڑے پہننے آپ کی اتنی ہی عزت کی جاتی ہے۔ ماہرہ خان کا ڈرامہ’ ہمسفر‘ پاکستان میں مقبولیت کے بعد ہندوستانی ٹی چینل زندگی پر بھی کافی کامیاب ہوا۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے ان کے بہت زیادہ رونے دھونے کے کردار پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمسفر ایک ایسا ڈرامہ تھا جو لوگوں کی سوچوں میں بس گیا، اس ڈرامے کے بعد مجھے اس قسم کے متعدد کرداروں کی پیشکش ہوئی تاہم میں نے انہیں کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ میں کچھ نیا کرنا چاہتی تھی اسی لیے میں نے ’شہرزاد ‘ ڈرامے میں کام کیا‘۔ ماہرہ نے اپنی میک اپ ٹیم کے حوالے سے بتایا کہ ان کی پوری ٹیم انہیں مزدور خان کے نام سے بلاتی ہے اور ہر وقت بیٹھنے، کھانے، پینے کا ڈھنگ سکھاتی ہے