ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حق میں مظاہرے،کرفیو نافذ

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹیالا(این این آئی)بھارتی پنجاب کے شہرپٹیالا میں سکھوں کے الگ وطن خالصتان کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پرہندوانتہاپسندوں کے حملوں اورجھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہرپٹیالا میں خالصتان کے حامیوں اورمخالفین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پٹیالا میں کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔خالصتان کے حامیوں نے نے تلواریں ہاتھ میں لے خالصتان زندہ باد اور راج کرے گا خالصہ کے نعرے بھی لگائے۔ہندوانتہاپسند تنظیم نے خالصتان کے حق میں مظاہرے میں شریک افراد کے گھروں پرحملے کرنے اورانہیں جلانے کی دھمکی دے دی۔ ہندوانتہاپسند تنظیم کی جانب سے پٹیالا میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے اورپولیس سے خالصتان کے حامیوں کوگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔سکھ بھارت سے آزادی اوراپنے علیحدہ ملک خالصتان کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ برطانیہ میں سکھ برادری ایک ریفرینڈم کے ذریعے خالصتان کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…