ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان آپ پاکستانی قوم کے اندر کینسر پیدا کر رہے ہیں،احسن اقبال

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مسجد نبوی کے احاطہ میں نازیبا نعروں اور ہلڑ بازی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد نبوی وہ مقدس جگہ ہے جہاں پر نبی کریم ﷺموجود ہیںانکی اس جگہ پر جوتقدس ہے اسکا بیان کوئی انسانی زبان نہیں کر سکتی۔ مسجدنبوی سے اپنے ویڈیوپیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ

قران مجید میں اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام سے بھی کہا تھا کہ نبی کریم ﷺکے سامنے آواز اونچی نہ کرنا ایسا نہ ہو کہ تمھاری تمام نیکیاں ڈھیر ہو جائیں۔ جو شخص بھی مسجد نبوی میں آتا ہے وہ اللہ تعالیٰٰ کے بلاوے سے آتا ہے،مسجد نبوی میں آنے والا ہر زائر نبی کریم ﷺکا مہمان ہوتا ہے لہذا ہمیں یہاں پر دنیاوی معاملات کو بھلا کر عبادت کرنی ہے، اللہ کے حضور گڑگرانا ہے اور نبی کریمﷺ پر درود وسلام بھیجنا ہے اس جگہ پر آکر کوئی سیاست کرے، ہلڑ بازی کرے یہاں پوری دنیا سے مسلمان زائرین آئے ہوتے ہیںان کے سامنے پاکسانی قوم کے انتشار کامظاہرہ کرے پاکستان کو بدنام کرے نہائت قابل مذمت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان آپ پاکستانی قوم کے اندر کینسر پیدا کر رہے ہیں آپ ایک نفسیاتی مریض ہیںجیسے آپ جنونی ہیں ویسے ہی ااپ اپنے لوگوں کو جنونی بنا کرملک وقوم کی خدمت نہیں کر رہے ۔سیاست کرنی ہے پاکستان کے اندر کریں، خدا کے لیے مکہ و مدینہ کو اپنی سیاست کی آماجگاہ نہ بنایا جائے یہ وہ مقامات ہیں جو ہر مسلمان کے لیے نہایت احترام کی جگہیں ہیں لیکن جس طرح آپ کے لوگ یہاں ہلڑ بازی کر رہے ہیں اس سے نہ اسلام کا نام روشن ہو رہا ہے نہ پاکستان کا نام روشن ہو رہا ہے ۔اگر یہ کینسر جس کا آپ مظاہرہ کر رہے ہیں پھیلتا رہتا تو پاکستان کی ریاست کی جڑیں کھوکھلی کر دیتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…