سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں سحری کی وقت سوئی گیس اور بجلی کی بندش پر لوگوں نے گھروں سے نکل کر اذانیں دینا شروع کر دیں جبکہ خواتین نے بچوں کے ہمراہ شدید نعرے بازی کر کے شدید احتجاج کیا۔شہر میں سوئی گیس کی بندش کے ساتھ بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ
نے روزہ داروں سمیت عوام کی چیخیں نکلوا دیں اور نوجوان دن بھر نہروں پر نہاتے نظر آنے لگے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں عین سحری کے وقت سوئی گیس اور بجلی کی بندش پر لوگوں نے گھروں سے نکل کر اذانیں دینا شروع کر دیں جبکہ خواتین نے بچوں کے ہمراہ نعرے بازی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا جن کا کہنا تھا کہ ایک عرصہ سے مقام حیات سمیت مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اوراب ماہ صیام میں سحری اور افطاری کے اوقات کار میں سوئی گیس کی بندش کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ہر ایک گھنٹہ بعد ایک گھنٹہ بجلی کی بندش نے شدید ترین گرمی میں چیخیں نکلوا دیں ییں۔ان کا کہنا تھا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے باوجود محمکہ فیسکو اور محکمہ سوئی ناردرن گیس نے دن کا آرام اور رات کا سکون چھین رکھا اور اب سحری اور افطاری کو مشکل بنا دیا ہے۔جبکہ گرمی کے ستائے نوجوان ن دن بھر نہروں پر نہانے میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔