جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

مودی کے مقبوضہ کشمیر پہنچنے سے پہلے دھماکہ

datetime 24  اپریل‬‮  2022 |

سری نگر،لاہور ( آن لائن، این این آئی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا پہنچنے سے قبل وادی میں دھماکا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کا مقبوضہ وادی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مطابق نریندر مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل جموں میں دھماکا بھی ہوا، دھماکا مودی کے ریلی کے

مقام سے 12 کلومیٹر دور ہوا۔ادھر بھارتی وزیراعظم کے دورے کے موقع پرمقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے جبکہ قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ نریندر مودی کی آمد کے باعث مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے جبکہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ، دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہاہے کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے، مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔بھارتی وزیراعظم نریدر مودی کے دورہ سرینگر کے موقع پر چیرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ مودی کے دورہ پر کشمیری احتجاجا یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے، مودی کے دورے موقع پر ہزاروں آرمی اہلکار اور سنائپ شوٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جیل کا سماں ہے لیکن بھارتی مظالم کے باوجود ہم اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ سرینگر میں شارپ شوٹر، پولیس اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ کشمیریوں کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔چیئرمین پیس اینڈ کلچر کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 73 کا خاتمہ کرکے کشمیریوں سے انکا حق چھینا گیا ، کشمیری مودی قاتل کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کریں گے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور اقوام عالم کو کشمیریوں کی آواز سننی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…