اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرکٹ میں تو خوشی اور غم چلتا ہی ہے مگر بہت عرصے بعد پاکستانی فٹبال کو ملی ہے خشخبری!۔

datetime 9  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور:  ایشین فٹبال فیڈریشن نے ویمنز ساف چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو ایک اور بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپ دی ہے۔

سیکریٹری پی ایف ایف کرنل (ر ) احمد یار خان لودھی نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویمنز ساف چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان پرفٹبال کی عالمی تنظیموں کا اعتماد بحال ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ میں اے ایف ایف کے صدر سمیت دنیا بھر سے اعلیٰ آفیشلز نے شرکت کی اور ایشیائی خطے میں کھیل کے فروغ کیلیے پی ایف ایف کی کوششوں کو سراہا۔

احمد یار لودھی نے کہا کہ اسلام آباد آمد کے موقع پر ہی ایشین فٹبال فیڈریشن کے صدر نے پاکستان کو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی دینے کا وعدہ کیا تھا جو اب پورا کر دیا۔ سیکریٹری فیڈریشن نے کہا کہ میگا ایونٹ میں حصہ لینے کیلیے کویت، اردن، ترکمانستان اور کرغزستان کی ٹیمیں آئندہ برس21 مارچ کو پاکستان آئیں گی،23 سے31 تاریخ تک یہ سب سائیڈز ایکشن میں ہوں گی۔ ایک سوال پر سیکریٹری فیڈریشن نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ مقابلوں کیلیے مقام کا تعین تاحال نہیں کیا گیا، البتہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سے کوئی ایک شہر میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…