جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ایماء پر مجھ پر بہیمانہ تشدد کروایا گیا، چودھری پرویزالٰہی

datetime 16  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے ایماء پر مجھ پر بہیمانہ تشدد کروایا گیا، تشدد سے میرا بازو توڑ دیا گیا، میں پیچھے سیٹ پر بیٹھا تھا لیکن ن لیگ کے غنڈوں نے وہاں پر آ کر مجھ پر تشدد کیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے مجھے ٹارگٹ کر کے پلاننگ کے تحت حملہ کروایا۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کس عدالت کے پاس جائوں، ان کے کہنے پر عدالتیں تو رات کو بھی کھل جاتی ہیں، کسی مظلوم کیلئے کوئی عدالت نہیں، میں اپنا مقدمہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بطور سپیکر میں ہمیشہ اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کو برابری کی سطح پر موقع دیتا رہا، ن لیگ کے جیلوں میں بند رہنمائوں کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرتا رہا، آج ان لوگوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا ساری دنیا کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی ارکان سہیل شوکت بٹ اور ملک وحید نے حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر حملہ کیا، یہ غنڈے اپنے گھر سے لے کر آئے ہیں، میں ابھی بھی سپیکر ہوں، میرے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا، مجھ پر حملہ کرنے کیلئے آنے والے غنڈے حمزہ حمزہ کے نعرے لگاتے رہے۔ دریں اثناء سپیکر پنجاب اسمبلی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اقبال چودھری پر بھی کافی تشدد کیا گیا، وہ چودھری پرویزالٰہی کو بچاتے بچاتے ڈائس سے نیچے گر پڑے، چودھری اقبال پر لیگ کے غنڈوں کے حملے سے سر پر کافی گہرے زخم آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…