منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یہ لڑائی تبدیلی کی حمایت کرنیوالے مقامی میر جعفروں کیخلاف ہے، عمران خان نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کو کراچی جلسے میں آنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ قومی پرچم لائیں۔سابق وزیراعظم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہفتے کو کراچی میں مزار قائد سے متصل باغ جناح میں ہونیوالے

پی ٹی آئی کے جلسے میں آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھ قومی پرچم لائیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ یہ اب پاکستان کی خود مختاری اور حقیقی جمہوریت کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی امریکا کی طرف سے اکسائی گئی حکومت کی تبدیلی کیخلاف ہے، یہ لڑائی تبدیلی کی حمایت کرنیوالے مقامی میر جعفروں کیخلاف ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کو کراچی میں کل جلسے کی اجازت مل گئی جلسے کیلئے این او سی ڈپٹی کمشنر شرقی نے جاری کیا۔انتظامیہ کی جانب سے 20شرائط سے مشروط اجازت نامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسہ رات 12بجے تک نمٹانا ہوگا، جلسے میں ملکی نظریات،مذہب کیخلاف کوئی تقریر نہیں ہوگی، اسلحے کا استعمال ممنوع ہوگا جب کہ جلسے کی داخلی سیکیورٹی آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ احکامات کی عدم پیروی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…