جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

سانحہ فیصل آباد کی ابتدائی رپورٹ شہباز شریف کو پیش کر دی گئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور۔۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو فیصل آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی ، وزیر اعلیٰ کہتے ہیں واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، فائرنگ کے ذمہ دار افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا جس میں فیصل ا باد میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔ سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس نے فیصل آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا ہے۔ فائرنگ کرنے والے افراد کی فی الفور گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انصاف کے تقاضے ہر قیمت پر پورے کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ، پولیس اور انتظامیہ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…