لاہور۔۔۔۔ پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے ایک بار پھر کہا ہے کہ عمران خان ان قوتوں کے آلہ کارہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی سڑکوں پر ٹائر جلا کر ڈنڈا بردار کارکنوں کے ذریعے دکانیں اور اسکول بند کرانے کی کوشش کی گئی، لوگوں نے راستے کھلوائے تو تحریک انصاف کے غنڈوں نے لڑائی کی اور جب فیصل آباد کے عوام نے اس کا جواب دیا تو ان پر تشدد کیا گیا۔ گزشتہ روز سڑکوں پر ہونے والی لڑائی کے براہ راست ذمہ دار عمران خان ہیں اور وہ اس قتل کے موجب ہیں جو کل ہوا۔ضعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان ان قوتوں کے آلہ کارہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے، ان ہی کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوااور بجلی کے پیداواری منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔ اگر عمران خان میں ذرا سی بھی انسانیت باقی ہے تو وہ احتجاج کی کال واپس لیں اور اسمبلی میں جاکر اپنا مدعا ارکان کے سامنے رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری افراد کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی اور ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔
عمران خان ان قوتوں کے آلہ کارہیں جو پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں،زعیم قادری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
بقایاجات ادا نہ کرنے اورگالیاں دینے پرورکر نے طیش میں آکر فیکٹری کو آگ لگادی‘ 24 کروڑ کا نقصان
-
معروف ریسلر ، ریسلنگ کے دوران چل بسے
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
26 اور 27 ستمبر کو موبائل سروس بند، اہم شہروں کے نام سامنے آگئے
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
پنجاب میں طلبا کی ای بائیکس کی تصدیق کا نیا طریقہ کار مقرر
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
آئی جی اسلام آباد کا بڑا فیصلہ، کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت
-
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا



















































