ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان پر عالمی تنظیموں کا اعتماد بحال،بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپ دی

datetime 9  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور۔۔۔۔ ایشین فٹبال فیڈریشن نے ویمنز ساف چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو ایک اور بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپ دی ہے۔سیکریٹری پی ایف ایف کرنل (ر ) احمد یار خان لودھی نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویمنز ساف چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد سے پاکستان پرفٹبال کی عالمی تنظیموں کا اعتماد بحال ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ اسلام ا باد میں منعقدہ ایونٹ میں اے ایف ایف کے صدر سمیت دنیا بھر سے اعلیٰ ا فیشلز نے شرکت کی اور ایشیائی خطے میں کھیل کے فروغ کیلیے پی ایف ایف کی کوششوں کو سراہا۔احمد یار لودھی نے کہا کہ اسلام ا باد ا مد کے موقع پر ہی ایشین فٹبال فیڈریشن کے صدر نے پاکستان کو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی دینے کا وعدہ کیا تھا جو اب پورا کر دیا۔ سیکریٹری فیڈریشن نے کہا کہ میگا ایونٹ میں حصہ لینے کیلیے کویت، اردن، ترکمانستان اور کرغزستان کی ٹیمیں ا ئندہ برس21 مارچ کو پاکستان ا ئیں گی،23 سے31 تاریخ تک یہ سب سائیڈز ایکشن میں ہوں گی۔ ایک سوال پر سیکریٹری فیڈریشن نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ مقابلوں کیلیے مقام کا تعین تاحال نہیں کیا گیا، البتہ لاہور، کراچی اور اسلام ا باد میں سے کوئی ایک شہر میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…