بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بابر اعظم نے ایک ہی باری میں کوہلی، بریڈمین، لارا، پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے بڑی باری کھیل کر ڈان بریڈمین، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان ٹیم کو مشکلات سے نکالنے والے بابر اعظم نے 196 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ریکارڈ بک میں نام درج کرواتے ہوئے

ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے لمبی اننگز کھیلنے والے کپتان بن گئے۔ بابر سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈان بریڈمین (آسٹریلیا)، رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)، ویرات کوہلی(بھارت)اور برائن لار(ویسٹ انڈیز)جیسے نامور بیٹرز کپتانوں کو پیچھے چھوڑا۔ ڈان بریڈمین نے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ 173 ناقابلِ شکست رنز بنائے تھے، ویرات کا اسکور 156، برائن لارا کا 153 ناٹ آٹ جبکہ رکی پونٹنگ کا 141 رنز تھا۔ واضح رہے کہ دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا، دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 556 رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے جس پر آسٹریلیا نے اننگز ڈیکلیئر کر دی، پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 97 رنز بنائے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور انہوں نے اننگز ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس طرح پاکستان کو جیتنے کے لئے 506 رنز کا ہدف ملا، دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم نے اچھا کھیلا، خصوصاً بابر اعظم نے کیپٹن اننگز کھیلی انہوں نے 196 رنز بنائے، دوسری اننگز کی خاص بات محمد رضوان کی شاندار دفاعی اننگز تھی،

جس کی وجہ سے آسٹریلیا کا جیت کا خواب چکنا چور ہو گیا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ عبداللہ شفیق نے 96، بابراعظم نے 196 جبکہ محمد رضوان نے شاندار 104 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 443 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس طرح دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…