منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

احسن اقبال کا عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کرنے کا اعلان

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے،پاکستان کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں،

تمام مافیاز کے نمائندے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے، آج حکومت نے جو پاکستان کا حشر کیا ہے اگر یہ رخصت نہ ہوئی تو ملک کو دوبارہ درست راستے پر لانا مشکل ہوجائے گا۔احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سے بیرونی سرمایہ کاری بھاگ گئی ہے آج پورا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے، 4 سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی معیشت ناکام معیشت پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں،سارے قرضے خسارہ پورا کرنے میں جھونک دیئے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ جتنے اسکینڈل اس حکومت کے آئے اتنے پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے، پی ٹی آئی کی کرپشن کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ تمام مافیاز کے نمائندے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت پاکستان کو 100 ارب ڈالر کی چوٹ میں پڑیگا۔ انہوں نے کہاکہ ثاقب نثار صاحب آپ کا لاڈلہ پاکستان کو ایک سو ارب ڈالر میں پڑیگا، کون ادا کریگا؟۔

احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جس قسم کی زبان استعمال کررہے ہیں اسکا مطلب ہے گل ودھ گئی ہے،آپ کو 172 ارکان ثابت کرنا ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا پرویز الٰہی کو وزیر اعلی بنانے پر مسلم لیگ (ن)راضی ہوگئی ہے؟۔ احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کی تمام حلیف جماعتوں کے ساتھ بات کررہی ہے،

ہم اتفاق رائے سے اصلاحاتی ایجنڈا بنا کر ملک کو ترقی پر ڈالنا چاہتے ہیں،یقین ہے حلیف جماعتوں میں کسی میں عمران خان کا بوجھ اٹھانے کی ہمت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس دن عدم اعتماد ہوگا شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کریں گے،یہ ایک خطرناک کھیل ہے عمران خان سڑکوں پر لوگوں کو اکسانا چاہتے ہیں،عمران خان پاکستان تصادم کرونا چاہتے ہیں،ہم اور ہماری قیادت انکے ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…