ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد واقعہ، رانا ثنااللہ اورعابد شیرعلی پڑ گئے مشکل میں، مستقبل تاریک دکھائی دیتا ہے

datetime 8  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد: شہر میں احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی ہلاکت کا مقدمہ مسلم لیگ(ن)  کے رہنما رانا ثنااللہ اور وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی سمیت 300 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی عطااللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ  اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سمیت 300 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ رانا ثنااللہ کے داماد رانا شہریار کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل ہے، پولیس کے مطابق مقدمے میں 5 دفعات شامل کی گئی ہیں جن میں انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد پارٹی چیرمین عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ’’پلان سی ‘‘ کے مطابق شہر میں احتجاج کے لیے نکلی تھی اور اس دوران مختلف مقامات پر ان کا مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے ساتھ تصادم بھی ہوا جب کہ  فائرنگ کے نتیجےمیں تحریک انصاف کا کارکن حق نواز جاں بحق ہوگیا۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…