جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین پر حملہ ،روس نے جزوی جنگ بندی کا اعلان کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو،کیف (آن لائن ،این این آئی) روس نے انسانی بنیادوں پر یوکرین کے 2 شہروں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پریوکرین کے 2 شہروں ماریوپل اوروولونواخا میں عارضی جنگ بندی کی جارہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماریوپل اوروولونواخا میں جنگ بندی کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔اس سلسلے میں یوکرینی حکام سے بات ہوگئی ہے۔ شہریوں کے انخلا کے دوران کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ماریوپل کے میئر وادیم بوئیچنکو نے روسی فوجیوں کے حملے اور ناکہ بندی کے دوران انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک 28 بچے ہلاک اور 800سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔یوکرین کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے ٹی وی پر جاری بیان میں کہا کہ 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک کارروائیوں میں جہاں عام شہری مارے گئے وہیں ان حملوں میں 28 بچے بھی جان سے جاچکے ہیں جب کہ 800 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے روس سے جنگ کے دوران خواتین اور بچوں کو محفوظ راستہ دینے کی بھی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تمام تر صورتحال میں محفوظ راہداری کا سوال سب سے پہلا سوال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…