جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے تجاوز کرگئی

datetime 2  مارچ‬‮  2022 |

شنگھائی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔یوکرین پر حملے کے اثرات عالمی معیشت پر تیزی سے پڑرہے ہیں جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 110 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے

اور برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گئی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکی صدر نے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکی اور یورپی منڈیوں میں مندی کا رجحان رہا، شنگھائی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینجز میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔علاوہ ازیں 2011 کے بعد تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر آنے سے پاکستان کے امپورٹ بل میں اضافے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…